ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

Sat, 25 Sep 2021 10:52:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی- اب پی ایم مودی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں کئی امور پر بات چیت ہونی ہے- لیکن اس دوران کسان رہنما اور بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت نے امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ پی ایم مودی کے ساتھ کسانوں کی تحریک کے مسئلے پر بات کریں -کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اپنے ٹویٹ میں پوری تحریک کے دوران کسانوں کی موت کا بھی ذکر کیا- انہوں نے ٹویٹر پر لکھا:پیارے امریکی صدر، ہم ہندوستانی کسان تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جنہیں نریندر مودی کی سرکار لائی ہے - پچھلے11ماہ کی تحریک میں اب تک700کسانوں کی موت ہو چکی ہے- ہمیں بچانے کیلئے ان کالے قوانین کو رد کیا جانا چاہئے - جب بھی آپ پی ایم مودی سے ملیں تو براہ مہربانی ان خدشات پر بھی غور کریں -واضح رہے کہ گزشتہ 11ماہ سے کسان دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر مظاہرے کر رہے ہیں - ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ایم ایس پی کی ضمانت دی جائے اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے- اس سلسلے میں کسان رہنماؤں کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکلا- مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ قوانین کو منسوخ نہیں کریں گے جبکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے جھکنا ہوگا-


Share: